29 ستمبر 2026 - 10:29
سعودی عرب کی یمن پر 24 گھنٹوں میں 38 فضائی و میزائل حملے

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی جنگی طیاروں اور میزائل یونٹس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے تین صوبوں پر 38 حملے کیے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی جنگی طیاروں اور میزائل یونٹس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے تین صوبوں پر 38 حملے کیے، جن میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

یحییٰ سریع کے مطابق سعودی حملے تعز، صعدہ اور حجہ کے علاقوں میں کیے گئے۔ ان حملوں میں F-15 اور ٹائفون جنگی طیاروں کا استعمال کیا گیا، جبکہ میزائل حملے نجران اور جیزان کے علاقوں سے کیے گئے۔

یمنی ترجمان نے مزید دعویٰ کیا کہ کشیدگی میں اضافے کے آغاز سے اب تک سعودی عرب کے فضائی اور میزائل حملوں کی مجموعی تعداد 1123 تک پہنچ چکی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha